ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پوٹن نے ٹرمپ کی مدد کے لیے کوششوں کے احکامات دیے تھے

پوٹن نے ٹرمپ کی مدد کے لیے کوششوں کے احکامات دیے تھے

Sun, 08 Jan 2017 11:19:06    S.O. News Service

ٓماسکو،7جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی خفیہ اداروں نے اپنی نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے روسی صدر نے احکامات دیے تھے۔ اس مبینہ دخل اندازی کا مقصد ہلیری کلنٹن کو نقصان پہنچانا اور ٹرمپ کی حمایت کرنا تھا۔ امریکی خفیہ اداروں نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکومت اور صدر ولادی میر پوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ری پبلکن لیڈڑ ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق روس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ای میل سرورز کو ہیک کیا اور وکی لیکس کی دستاویزات مہیا کیں۔


Share: